لاہور: (اپنے نمائندے سے)جماعت اسلامی کی قومی تحریک مزاحمت کا آغاز ،مہنگی بجلی، طویل لوڈ شیڈنگ اور عوام دشمن بجٹ کےخلاف ملک گیر مظاہرے کیے گئے،مظاہرین کی جانب سے ہاتھ والے پنکھے احتجاجی طور پر تھام کر حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ادھر ینگ ڈاکٹرز کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہاسیاستدانوں کا روٹھنا،منانا پرانا دھندہ ، ملک میں بجلی،گیس،پانی کا بحران ہے ،لوگ کہاں جائیں،عوامی حقوق کیلئے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کر دیا،قوم مایوس ہونے کی بجائے ظالم اشرافیہ سے نجات کےلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، پنجاب میں دفعہ 144انگریزوں کا عطا کردہ قانون ہے لیکن حق کےلئے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کر لیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاحکومت ینگ ڈاکٹرز کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے،ملک میں ہسپتالوں کی حالت بری ہے،ساہیوال واقعہ کی پوری انکوائری ہونی چاہیے،انکوائری ہوگی تو وزیر،سیکرٹری صحت ذمہ دارہوگا، فارم47 کی بنیاد پر زبردستی مسلط ہونےوالے ڈاکٹروں کی تذلیل بند کریں، پیرامیڈیکل سٹاف کی غلطیوں،کوتاہیوں کوٹھیک کریں لیکن تذلیل نہ کریں، ڈاکٹرز سے ڈیلی ویجز پر کام کرانے پر پنجاب حکومت کوشرم نہیں آتی؟ ،ہسپتال و تعلیمی ادارے بیچ رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاوزیراعلیٰ پنجاب سرجنزکی توہین پرمعافی مانگیں، ینگ ڈاکٹرزکے جائزمطالبات کی حمایت کرتا ہوں، جماعت اسلامی لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، دھمکیاں دینے والی طرزحکمرانی درست نہیں،حکومت ہوش کے ناخن لے ،عوام کوٹیکسوں کے بوجھ سے بچائے، بجلی کے معاہدے کرنےوالوں نے ملک کوبرباد کیا، ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں۔
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف



















