خیراتی و فلاحی ہسپتالوں کیلئے چھوٹ ختم،قائمہ کمیٹی نے حمایت کردی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی سینٹ نے خیراتی و فلاحی ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس کی حمایت کردی۔

سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کہا خیراتی و فلاحی ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کی جائے۔

ایف بی آر حکام نے کہاٹرسٹ پر قائم ہسپتال کی ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے، بڑے بڑے پرائیویٹ سپتال شامل ہیں،سلیم مانڈوی والا نے کہا ٹرسٹی ہسپتال نے 20 لاکھ کا بل ادا کرنے تک میت ورثا کو نہیں دی اگر حکومت ٹیکس کی چھوٹ دیتی رہی ہے تو آڈٹ بھی کرے،دریں اثناکمیٹی نے بچوں کے دودھ پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔