پنجاب میں دفعہ 144کانفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میںدفعہ 144کے نفاذ کو چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میںموقف اختیار کیا محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ کردی ،سیاسی جماعتوں کے اجتماع کو روکنے کےلئے دفعہ 144کا نفاذ کیاگیا،اقدام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دفعہ 144کا نفاذ اجتماعات کو روکنے کیلئے نہیں کیا جاسکتا ،نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔