کابل:(مشرق نیوز)طالبان حکومت نے اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونےوالے دوحہ مذاکرات میں شرکت کااعلان کردیا۔
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح مجاہد نے کہاامارت اسلامیہ کا وفد دوحہ کانفرنس میں شرکت کرےگا،افغانستان کا موقف بیان کریں گے،بات چیت کا ایجنڈا افغانستان کے مفاد میں دکھائی دیتا ہے،ایجنڈے میںامداد اور افغانستان میں سرمایہ کاروں کےلئے مواقع پیدا کرنے جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔
دوحہ امن کانفرنس میں شرکت کریں گے،طالبان حکومت

















