غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا مشن، ایس آئی ایف سی میں خصوصی ڈیسک قائم

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان میںغیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا مشن، ایس آئی ایف سی میں خصوصی ڈیسک قائم کردئیے گئے، ریجنل و ملکی ڈیسک متعلقہ ممالک سے سرمایہ کاری کی تجاویز پر توجہ مرکوز رکھنے کےلئے مکمل با اختیار ہو گا اور تمام درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قائم کیے گئے 6 ریجنل و ملکی ڈیسک ہر طرح سے خود کفیل ہوں گے، چین، مشرق بعید اور باقی کی دنیا کےلئے ایک ،وسطی ایشیائی ممالک روس، مشرق وسطیٰ ،افریقہ کےلئے الگ،یورپ، شمالی امریکہ و جنوبی امریکہ کےلئے علیحدہ ڈیسک قائم کیا گیا ،قطر و کویت کےساتھ سرمایہ کاری کو الگ ڈیسک دیکھے گا، سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات کےلئے 2علیحدہ علیحدہ ڈیسک بنادئیے گئے،ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ میں ڈیکسوں کے قیام سے غیر ملکی سرمایہ کاری کےلئے کام میں مزید تیزی آئے گی۔