غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار

مقبوضہ غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کر دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ تمام مقاصد حاصل کرنے تک جنگ نہیں روکیں گے ،جنگ بندی تجاویز اسرائیل کو مقاصد کے حصول کی اجازت دیں گی۔حماس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے اور تفصیلات پر بات چیت کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ۔غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے اب بھی جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید کر دئیے۔ادھر اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، چھاپا مار کارروائیوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے جوابی وار میں رفح میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ حزب اللہ نے لبنان کی حدود میں اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔یاد رہے کہ7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 37160 سے زیادہ ہوگئی ہے۔