تہران (مشرق نیوز) ایران کی شوری نگہبان نے چھ صدارتی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیتے ہوئے سابق صدر احمدی نژاد کے کاغذات مسترد کر دئیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شوریٰ نگہبان کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔شوریٰ نگہبان نے جن چھ امیدوراوں کو صدارتی الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے ان میں پارلیمان کے سپیکر کے علاوہ پانچ اور شخصیات شامل ہیں۔مسعود بزشیان،مصطف بورمحمدی،سعید جلیلی،علی رضا زاانی،میر حسین قاضی زادہ ہاشمی،محمد باقر قالیباف شامل ہیں۔ صدارتی انتخاب کیلئے سابق صدر احمدی نژاد سمیت متعدد اہم شخصیات نے اپنے ناموں کی رجسٹریشن کرائی تاہم صدارتی امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے والے اعلیٰ ترین فورم شوریٰ نگہبان نے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو آنے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔انہیں اس سے پہلے بھی ایک بار شوریٰ نگہبان کی طرف سے انتخاب میں حصہ لینے سے روکا جا چکا ہے۔ ایران میں انتہائی مذہبی حکومتی نظام ہے جس کی قیادت سپریم لیڈر خامنہ ای کر رہے ہیں۔شوریٰ نگہبان میں علما پر مشتمل پینل امیدواروں کے انتخاب میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہ پینل سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرپرستی میں کام کرتا ہے۔شوریٰ نگہبان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے کسی خاتون امیدوار کی صدارتی انتخاب کیلئے منظوری نہیں دی ہے نیز ایسے کسی بھی شخص کو امیدوار کے طور پر فائنل نہیں کیا ہے جو ایران کے حکومتی نظام میں تبدیلی کا مطالبہ کرتا ہو۔
ایرانی میں صدارتی انتخاب، شوریٰ نگہبان نے امیدواروں کی منظوری دیدی، احمدی نژاد الیکشن سے باہر

















