امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کا بل منظور کرلیا، بل عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے غزہ میں مبینہ جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کی کوششوں کے جواب میں منظور کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن جماعت کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے 155 کے مقابلے 247 اراکین کی اکثریت سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے بل کی منظوری دی۔

بل کے تحت عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع یواو¿ گلانٹ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست میں شامل عالمی عدالت کے اہلکاروں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی ہوگی ،ملک میں موجود جائیدادوں کو ضبط کرلیا جائے گا۔