لاہور:(کرائم رپورٹر)سانحہ9مئی کے 89اشتہاری کے پی میں روپوش،پنجاب پولیس نے حوالگی مانگ لی،پولیس نے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری و حوالگی کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق 9مئی واقعات میں ملوث 89 اشتہاریوں کی لوکیشنز ٹریس کرلیں، ملزم خیبرپختونخوا میں روپوش ہیں،خیبرپختونخوا میں پناہ لینے والوں میں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر سمیت متعدد رہنما و کارکن شامل ہیں،ترجمان پولیس نے کہااشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے مو¿ثر حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، خیبرپختونخوا سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے دوران مزاحمت کے امکانات ہیں۔
سانحہ9مئی کے 89اشتہاری کے پی میں روپوش،پنجاب پولیس نے حوالگی مانگ لی

















