واسا، 17 سال بعد 33 اے ایف آئیز کی گیارہویں سکیل میں ترقی کے احکامات

لاہور (اپنے نمائندے سے) واسا سی بی اے مشعل یونین کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول کی خصوصی کاوش 17 سال کے بعد 33 اے ایف آئیز کی سکیل 9 سے ایس ایف آئی سکیل 11 میں ترقی کے احکامات جاری، ملازمین کو ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر کی جانب سے ترقی کے لیٹر جاری، ملازمین کا انتظامیہ اور سی بی اے یونین کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا کی ملازمین کو بنیادی حقوق کی فراہمی کا سلسلہ جاری، سی بی اے یونین مشعل یونین کے ایڈیشنل سیکرٹری آصف مقبول کی خصوصی کاوش سے ریو نیو میں کام کرنے والے اسسٹنٹ فیلڈ انسپکٹرز سکیل 9 محکمہ میں 2007ءمیں مستقل ہوئے جس کے بعدان کی ترقی کو ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے من پسند ملازمین کو نوازنے کی خاطر بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا جس پر موجودہ ایم ڈی واسا کی جانب سے میرٹ کے مطابق عرصہ 17 سال سے ترقی کے منتظر اے ایف آئیز کو بطور سب فیلڈ انسپکٹر سکیل 11 میں ترقی کے احکامات جاری کئے اس میں تین ملازمین کو پرفارما ترقی بھی دی گئی جس پر ایڈمن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تحریری لیٹر جاری کیا گیا جو کہ ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر حافظ اعجاز رسول کی جانب سے سی بی اے کے صدر فاروق چوہدری اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے ہمراہ ترقی حاصل کرنے والے 33 ملازمین کو احکامات تقسیم کئے۔ اس میں سی بی اے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول، عامر عباسی، تنویر احمد، سید عارف حسین، راشد مقصود، سید ندیم الحسن، شہباز رضا، منیر بابر، وقاص غلام نبی، اختر شیرازی، محمد اعظم، لیاقت شہزاد، حماد قریشی، جواد بٹ، وہاب بٹ، حنان شاہ، اسلم بلا، راشد گجر و دیگر کو بطور ایس ایف آئی ترقی حاصل کی۔ اس پر ملازمین کی جانب سے ایم ڈی واسا ڈی ایم ڈی حافظ اعجاز رسول اور سی بی اے کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول کو شکریہ ادا کیا۔