قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ ،عوام کی زندگی اجیرن

لاہور:(خبر نگار)شارٹ فال6ہزار میگاواٹ،قیامت خیز گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 36300میگاواٹ تک جا پہنچی ،مجموعی پیداوار ساڑھے 20 ہزار میگاواٹ ہے،دیہی علاقوں میں 8 اور شہروں میں 4 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، نقصانات و چوری والے علاقوں میں دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک ہو گیا۔

دوسری جانب پاور ڈویژن نے دعویٰ کیاملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، لوڈ شیڈنگ صرف چوری یا نقصانات زیادہ والے علاقوں میں کی جارہی ہے۔