لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختاراں رفیق فاونڈیشن کی خدمات کو سراہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختاراں رفیق فاونڈیشن ہسپتال کی جانب سے شہدا پولیس کی فیملیز کیلئے مفت علاج جبکہ حاضر سروس ملازمین کے علاج کیلئے رعایتی علاج کی سہولت قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختاراں رفیق فاونڈیشن کے ساتھ ایم او یو کی روشنی میں ہیلتھ ویلفیئر اقدامات کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا۔ پولیس کے مختلف دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز میں میڈیکل سکریننگ کیمپس لگائے جائیں گے جن میں متعدی بیماریوں کے ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں مختاراں رفیق فاونڈیشن کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مختاراں رفیق فاونڈیشن عبدالمجید کی قیادت میں آئے تین رکنی وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات پنجاب پولیس اور مختاراں رفیق فاونڈیشن کے مابین ہیلتھ ویلفیئر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے غازی پولیس افسران و اہلکاروں کے علاج و بحالی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے غازی افسران و اہلکاروں کیلئے 26 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عثمان انور نے ہائی پروفائل مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کرنے والے ملزمان کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اندھے قتل ، اغوا اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم کامیابی سے ورک آو¿ٹ کرنے والے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں سرگودھا ریجن کے کرائم فائٹر افسران و اہلکاروں کی تعریفی اسناد و کیش انعامات سے حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مجوعی طور پر 72 افسران و اہلکاروں کی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے حوصلہ افزائی کی جن میں سرگودھا کی7 ، خوشاب کی 5، میانوالی کی 6 اور بھکر کی 4 پولیس ٹیموں شامل تھیں۔
پولیس ہیلتھ ویلفیئر اقدامات کا دائرہ کار بڑھایا جائیگا: آئی جی پنجاب ،مختاراں رفیق فاﺅنڈیشن سے معاہدہ

















