بابراعظم پاکستان کو میچ جتوائیں،اپنے والد کی گاڑی کی چابی آپکو دے دونگی: خاتون مداح

لندن (مشرق نیوز) انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کی خاتون مداح نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کپتان بابراعظم کو سنچری بنانے اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دینے کی پیشکش کردی۔ ٹک ٹاک پر قومی ٹیم کی خاتون برطانوی نژاد پاکستانی مداح نبیہہ خان ویڈیو تیزی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپیل کررہی ہیں کہ آج انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں ہونے والے میچ میں کامیابی سمیٹیں، میڈیکل کی طالبہ ہونے کے باوجود اہل خانہ کے ہمراہ ٹیم کو سپورٹ کرنے آوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو کھیلنے پر توجہ دینی چاہیے اور ہماری نظریں ان پر ہیں، اور ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ وہ میچ جیتیں، خاص طور پر بابراعظم، براہ کرم ہمیں مایوس نہ کریں! نبیہہ خان کپتان بابراعظم کی خصوصی اشعار بھی کہتے ہوئے کہا کہ اگر بابراعظم آج انگلینڈ کیخلاف میچ میں سنچری سکور کرتے ہیں تو وہ انہیں اپنے والد کی مرسڈیز تحفے میں دیں گی۔