لیسکو میں اووربلنگ، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سسٹم آن لائن کرنے کا فیصلہ

لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بلنگ نظام آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،میٹر ریڈرز کے موبائل فونز کو آئی ٹی سینٹر سے منسلک کر کے صارفین کے بلوں کی پرنٹنگ کر دی جائیگی ۔بتایا گیا ہے کہ لیسکومیں اووربلنگ اوربجلی چوری کی روک تھام کیلئے بلنگ کاجدیدنظام لانےکافیصلہ کرلیا گیا۔میٹر ریڈر کی جانب سے بنائی جانیوالی تصویر کو براہ راست بلنگ کیلئے بھجوایا جائیگا۔جدید نظام کی مدد سے ریڈنگ سیکشن کی جانب سے ریکارڈ میں ردوبدل نہیں کی جا سکے گی۔ریکارڈ میں ردوبدل نہ ہونے سے اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ تصاویر کو براہ راست بھجوانے کی مدد سے صارفین کی اوورچارجنگ کی شکایات میں بھی کمی ہو گی۔لیسکو نے اووربلنگ ، بجلی چوری کے کیسوں کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبے پر کام شروع کردیا۔لیسکو چیف شاہد حیدر کے مطابق کمپنی کے سسٹم میں جدت لا رہے ہیں، ریڈنگ سیکشن کی جدید ٹیکنالوجی پر منتقلی سے معاملے میں بہتری آئیگی۔