پتوکی: (احمد شیخ) پتوکی میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ۔ پتوکی شہر بھر کے مختلف گلی بازاروں میں پڑے گندگی کے ڈھیروں کیخلاف شہری سراپا احتجا ج بن گئے۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری ایکشن لیکر فی الفور گندگی کے ڈھیر اٹھا کر صفائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صاف ستھرا پنجاب کی مہم کا آغاز کر رکھا ہے مگر بدقسمتی سے شہر بھر میں پڑے گندگی کے ڈھیر شہریوں کےلئے کے لیے وبال جان بن گئے، کوڑا کرکٹ کے لگے ڈھیر اور اس سے اٹھنے والا تعفن ناقابل برداشت بن چکا ہے، جو بے شمار بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوڑے کی جگہ پرکئی خطرناک قسم کے موزی جانور زندہ اور مردہ نظر آتے ہیں جبکہ مکھی، مچھروں کی بختاط سے اہل محلہ اور بچے بخار اور پیٹ کی بیماریاں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی شہر میں فوری صفائی کروائی جائے اور کوڑے کرکٹ کو فوری طور پر اٹھا ئے جانے کا حکم دیا جائے تاکہ اہل محلہ کو اس ازیت سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔
پتوکی شہر کے گلیاں بازار گندگی کے ڈھیروں کی نذر، شہری سراپا احتجاج



















