گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)انجمن تاجران گوجرانوالہ کے تعاون سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے پولیس افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کیلئے تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد شہنائی میرج ہال گوجرانوالہ میں کیا گیا۔
تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ ،سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم ،صدر چیمبر آف کامرس ،صدر ڈسٹرکٹ بار ،انجمن تاجران گوجرانوالہ سمیت سینئر پولیس آفیسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرتاجر برادری کے نمائندگان نے کہا عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کرنیوالے پولیس افسر اور اہلکار گوجرانوالہ کی عوام کیلئے تحفظ اور امن کا نشان ہیں۔
اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں انعامات کی تقسیم



















