بلاول بھٹو نے خود کو مسٹر 10پرسنٹ کابیٹا ثابت کردیا،بھرپورجواب دیں گے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے قومی اسمبلی میںانتہائی غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے گئے،بلاول بھٹو نے خود کو مسٹر 10پرسنٹ کابیٹا ثابت کردیا،بھرپورجواب دیں گے۔

پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر، عامرڈوگر نے کہاکوشش کر رہے تھے ایوان اچھے طریقے سے چلے، فارم 47 سے جیتے ہوئے بلاول بھٹوجمہوریت کی باتیں برائے نام کرتے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اراکین کو غلط الفاظ سے پکارا، ڈپٹی سپیکر نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کی حیثیت سے اجلاس بلایا، بلاول کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں۔

عامر ڈوگر نے کہا بلاول نے ایوان کا ماحول خراب کیا، بلاول بھٹو نے ثابت کیا مسٹر 10پرسنٹ کے بیٹے ہیں، بلاول نے گھر کا غصہ ایوان میں نکالا، چیئرمین پیپلز پارٹی کو تحمل سے سنا، ذاتی حملے کرنے پر نعرے لگائے،آگ کے دریا سے گزر رہے ہیں، ایوان کے اندراور باہر بھرپورجواب دیں گے۔