”روٹی 15روپے“،وزیر خوراک نے ایسوسی ایشن کومنا لیا

لاہور:( کامرس رپورٹر)”روٹی 15روپے“،وزیر خوراک نے ایسوسی ایشن کومنا لیا۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اورروٹی15روپے میں فروخت کرنے کی یقین دہانی کرادی، اس موقع پر صدر نان روٹی ایسوسی ایشن نے وزیر خوراک کی موجودگی میں ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا۔

آفتاب گل نے کہا حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا،دل سے قدر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں، تمام تندوروں پر حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق 15روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی، آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے مشن میں کامیابی ملی، عوام کو سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی ترجیح ہے۔