اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ،شوٹر کی گرفتاری کےلئے 35 ٹیمیں تشکیل

لاہور:(کرائم رپورٹر)لاہور میںسب انسپکٹر سمیت 3اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی دہشتگردی کے تناظر میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شوٹر کی گرفتاری کےلئے 35 ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ،پولیس کے مطابق پولیس کو ٹارگٹ کرنے والے شوٹر کا طریقہ واردات ایک ہی ہے، شوٹر مکمل ریکی کرکے باوردی اہلکار پر 2سے 3 گولیاں فائر کرتا ہے،شوٹر ٹارگٹ کے عقبی حصے، پیٹ اور سینے پر گولی چلانے کی کوشش کرتا ہے، حالیہ ٹارگٹڈ کارروائیاں ایک ہی شوٹر نے کیں، امکان ہے حملہ آور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ تبدیل کرتا ہے۔