چوتھا ٹی 20شاہینوں کے نام،سیریز 2-2سے برابر

لاہور: (سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاکستان نے چوتھے ٹی 20میں نیوزی لینڈ کو9رنز سے شکست دےکر سیریز 2-2سے برابرکردی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا،پاکستان نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے،کپتان بابر اعظم 69رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے، فخر زمان 43،عثمان خان 31،افتخار 6 اور صائم ایوب ایک سکورپر چلتے بنے۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوو ر میں169رنز پر ڈھیر ہوگئی،قومی ٹیم کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4،اسامہ میر 2،شاداب اور عماد وسیم نے ایک ایک شکار کیا۔