بھارت میں لوک سبھا الیکشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ، 12 ریاستوں کی 88 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش، راجستھان، مہاراشٹرا، کیرالا، بہار اور دیگر ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔بھارتی انتخابات سات مراحل میں یکم جون تک جاری رہیں گے جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائیگا۔