امریکی سینیٹ سے یوکرین، اسرائیل، تائیوان کیلئے امدا دی پیکیج منظور

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کیلئے 95 ارب ڈالرز کا امدادی بل منظور کر لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو 60.8 ارب ڈالرز کی ادائیگی اس اقتصادی امدادی بل کا حصہ ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کیلئے 26.4 ارب ڈالرز کی امداد کا پیکیج بھی اس بل میں شامل ہے۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ بل میں منظور ہونے والے 8 ارب ڈالرز بطور امداد تائیوان کو دئیے جائیں گے۔