واشنگٹن:(خواجہ فاروق)بھارت میں اقلیتیں،صحافی غیر محفوظ،امریکہ نے بھارتی حکومت کو بے نقاب کردیا۔
محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق پر جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تنازعات کے دوران انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں،منی پور میں کوکی اور میتی قبائل کے درمیان پرتشدد واقعات میں 200 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،مئی ،نومبر کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا بھارت کے دیگر حصوں میں اقلیتوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں پر حملے کیے گئے،بھارتی حکومت ،اتحادیوں نے حکومت پر تنقید کرنے والے میڈیا اداروں پر دباو ڈالا ، ہراساں کیا، مذہبی اقلیتوں نے تشدد اور غلط معلومات پھیلانے سمیت امتیازی سلوک کو رپورٹ کیا۔
بھارت میں اقلیتیں،صحافی غیر محفوظ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں

















