لاہور (کامرس رپورٹر) وزےر داخلہ محسن نقوی کے واضح احکامات کے باوجود لیسکو نے رواں ماہ بھی بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کے زائد بل جاری کردےئے۔ غریب عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہونے والے غیر منصفانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان فوری طور پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اس لوٹ مار کا از خود نوٹس لیں۔ چند روز قبل وزےر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کے کروڑوں اضافی یونٹس کی مد میں اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکلوائے جانے کا نوٹس لیا تھا اور بجلی چوروں کے خلاف بھی مہم تیز کرنے کا کہا تھا ت۔ تاحال حکومت تماشائی کا رول ادا کر رہی ہے جبکہ غریبوں کے گھروں میں فاقے چل رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں ماہ اپریل میں بھی عوام الناس کو بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے لوٹنے کا مشن جاری رکھا ہوا ہے ۔ ایک اور دو مرلہ کے گھروں کو بھی کو کمرشل بل بھیجے جا رہے ہیں ۔چار افراد(میاں بیوی اور دو بچے) پر مشتمل ایسے گھر جن میں ایک فریج ، تین ایل ڈی بلب اور ایک ٹی وی اور ہفتہ میں ایک مرتبہ واشنگ مشین چلتی ہے ان کو25 سے 30 ہزار روپے کا بل بھیجنا کےا سراسر ظلم نہیں ہے ۔ گھریلو صارفین کو کمرشل ٹیرف کے برابر بل جاری کرنے پر لیسکو حکام کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ بجلی کے بلوں کی پشت پر لکھا ہے کہ بجلی چوری نہ صرف جرم ہے بلکہ قانونی شکنی ہے اور پاکستان کو بجلی چوری کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کی تحریر لکھی ہوئی ہے ، لےکن زائد ٹیرف وصول کرنے ےا زائد بل بھیجنے والوں کی سزا کا کوئی بھی تعین نہیں کےا گےا ۔عوام الناس نے حکومت سے مطالبہ کےا ہے کہ فوری طور پر سلیب ختم کئے جائیں اور عوام کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے عذاب سے نکالا جائے۔
چیف جسٹس بجلی کی اووربلنگ کرنے والی کمپنیوں کیخلاف کارروائی کریں :عوامی حلقے



















