لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈی جی آفس میں موجود شرپسند گروہ اپنے مذموم مقاصد کو تقویت دینے کی غرض سے حال ہی میں تعینات ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید کو اپنے طلسماتی جال میں پھنسانے کیلئے انہیں بھی سابق روش کی طرح رشوت کے مکروہ دھندے پر گامزن کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب میں تعینات دور حاضر کے نام نہاد افسران جن پر کرپشن کی مہر ثبت ہوچکی ہے، انکے مشن میں شامل ہے کہ ہر نئے تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل کو رشوت کے راستے پر لگا دیا جائے اور خود اس سودے بازی کے عوض من پسند اور پرکشش سیٹوں پر براجمان ہوجاتے ہیں جن کی مثالیں زدعام ہیں جن کا یہاں اگر نام لیا تو شکوہ کریں گے جبکہ موجودہ حالات سے ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید خود نتیجہ اخذ کریں کہ ڈی جی آفس میں کون کون سے افسران اس گھناو¿نی سازش میں ملوث ہیں۔ یہاں یہ کہنا ضروری ہے کہ سابق ادوار میں ڈی جی محمد علی سے لیکر ان سے پہلے تک کس طرح فیصلے کروائے گئے تھے۔ ایک سابق ڈی جی زاہد حسین کے بعد اب حال ہی تعینات فیصل فرید بہترین آفیسر ہیں جو کہ ابھی تک ان سازشی ماتحت سٹاف کی رشوت بھری سازشوں میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔
محکمہ ایکسائز، شرپسند عناصر نئے تعینات ڈی جی کو بھی کرپشن جال میں پھنسانے کیلئے سرگرم

















