لاہور: ( خبر نگار) 3ماہ میں اوور بلنگ کا خاتمہ،لیسکو ، ایف آئی اے میں معاملات طے پا گئے، حکام کے مطابق لیسکو چیف انجینئر شاہد حیدر اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے معاملہ حل کرایا۔
لیسکو انتظامیہ 3ماہ میں مرحلہ وار اوور بلنگ کا خاتمہ کرے گی، 3ماہ میں زیر التوا تمام کنکشن لگائے جائیں گے اور خراب میٹر تبدیل ہوں گے۔
حکام کے مطاق ایف آئی اے لیسکو دفاتر پر چھاپے نہیں مارے گی، کسی شکایت کی صورت میں چیف لیسکو کو خط لکھا جائے گا اور ایک 2روز میں تمام تحفظات کا جواب ایف آئی اے کو دیا جائےگا۔
3ماہ میں اوور بلنگ کا خاتمہ،لیسکو ،ایف آئی اے میں معاملات طے



















