واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے اسرائیل نے ایران پر حملہ یہودی مذہبی تہوار کی چھٹیوں تک موخر کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے اے کے مطابق اسرائیلی قیادت نے ایران پر حملے کاسوچا تھا تاہم بعد میں ارادہ بدل لیا ، ایران پر 2 حملوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ،حملے اسی ہفتے کیے جانے تھے تاہم اب ”پاس اوور“ کے بعد ہوسکتے ہیں، ”پاس اوور“ سے قبل ایران پر اسرائیلی حملے کا کوئی امکان نہیں، یہودیوں کی مذہبی تعطیل پیر کی شام شروع ہوگی اور 30 اپریل کو رات کے شروع ہونے تک جاری رہے گی۔
یہودی مذہبی تہوار،اسرائیل نے ایران پر حملہ موخر کردیا

















