آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے پاکستان کو مزید شرائط کی فہرست تھمادی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )آئی ایم ایف نے نئے پروگرام کیلئے پاکستان کو مزید شرائط کی فہرست تھمادیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے نئے پروگرام میں صوبوں کے اخراجات میں شفافیت ،ٹیکس وصولی کے اختیارات ایف بی آر کو دینے،بجٹ ڈیجیٹلائز کرنے، زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کامطالبہ کرتے ہوئے نئی تجاویز مانگ لیں۔

آئی ایم ایف کا مو¿قف ہے زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے ٹیکس محاصل میں بڑا اضافہ ہو گا،ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی بجٹ کے درست استعمال کیلئے نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، بجٹ ڈیجٹلائزیشن سے آمدن و اخراجات میں فرق کو کنٹرول کیا جا سکے گا،آئی ایم ایف نے صوبائی ٹیکسوں کی وصولی کا کام ایف بی آر کو سونپنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا صوبائی اتھارٹیز مختلف وجوہات کی بناپر خدمات پر مکمل ٹیکس وصولی نہیں کر پا رہیں۔