ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی سپرہٹ نئی فلم ”بارہویں فیل“ کو بہت جلد چین کے 20 ہزار سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کیا جائیگا۔ سال 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ”بارہویں فیل“ کے ہیرو وکرانت میسی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ بہت جلد اپنی ساتھی اداکارہ میدھا شنکر کے ہمراہ ”بارہویں فیل“ کی پروموشن کیلئے چین کا سفر کریں گے۔ وکرانت میسی نے کہا کہ میں نے بہت جلدی اس خبر کا اعلان کردیا ہے کیونکہ میں بہت پرجوش ہوں کہ میری فلم اب چین میں بھی بڑے پیمانے پر ریلیز کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ”بارہویں فیل“ کے فلمساز گزشتہ کچھ عرصے سے اسکی چین میں ریلیز کیلئے کام کر رہے تھے اور بالآخر اب بہت جلد وہ دن آنے والے ہے۔
بھارتی فلم ”بارہویں فیل“ کو چین کے 20 ہزار سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان



















