”مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال پٹرولیم نرخ بڑھنے کاسبب“

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ترجمان وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر کہاہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونےوالے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا،اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی،مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، امید ہے مشرق وسطیٰ بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔