گوجرانوالہ : عوامی تفریح میلے کی آڑ میں فحاشی ،جوا،سماجی و فلاحی تنظیمیں سراپا احتجاج

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد) گوجرنوالہ راہوالی برلب سڑک پر ٹھاٹھیں مارتا جوائے کا سمندر دوبارہ شروع عورتوں کے ناچ گانے ہیجڑوں کے ڈانس جوئے کے سٹال سرعام چلنے لگے۔سرکاری مشینری خواب خرگوش کی نیند سے بیدارنہ ہوسکی۔

گزشتہ دنوں سے جی ٹی روڈ راہوالی گوجرنوالہ میں ایک عوامی تفریح میلہ کی آڑ میں فحاشی ڈانس مجرے اور جوا کے سٹال لگے ہوئے ہیں جس میں لاکھوں روپے کا جواءانتظامیہ کی سرپرستی میں کھیلا جانے لگا ہر رات پولیس اور انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی میں لاکھوں کا جوا ہونے لگا۔

ذرائع کے مطابق جوا میلا پولیس اور اعلیٰ شخصیات کی سرپرستی میں ہورہا ہے،یہی وجہ ہے کہ جواءروکنے کی بجائے پولیس اہلکاریہاں حفاظت کی ڈیوٹیز پر معموردکھائی دیتے ہیں جبکہ ہیجڑوں نے بھی فحاشی وعریانی کی انتہاہ کررکھی ہے عریاں ڈانس ناچ گانوں کاسلسلہ بھی عروج پر ہے اس سلسلے میں میلہ مالکان کا کہنا ھے کہ ہم نے آرمی سے اجازت نامہ حاصل کیا ھے اور مقامی پولیس سے بھی ہماری بات ھو چکی ھے۔دوسری جانب علاقہ بھرکی سماجی وفلاحی تنظیموں نے اپنے شدیدغم وغصہ کااظہارکرتے ہوئے اعلیٰ سے فوری نوٹس کامطالبہ کیاہے۔