سٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم ،اندیکس پہلی بار 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا،کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 64 ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سرمائے کا مجموعی حجم 98 کھرب سے متجاوز کر گیا ،51 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھیں،انڈیکس 70314.72 پوائنٹس سے بڑھ کر70544.58 پوائنٹس پر بند ہوا۔