ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا: اسرائیل

تل ابیب(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج نے کہا ہے ایران کو کسی بھی قسم کی کشیدگی بڑھانے کے نتائج کو بھگتنا ہوگا، ایرانی فورسز کے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کے ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے کہا ہے ایران نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج بھگتے گا،انہوں نے کہا اسرائیل ہائی الرٹ ہے، ایران کی مزید جارحیت سے تحفظ کےلئے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں ردعمل کےلئے پوری طرح تیار ہیں،واضح رہے ایرانی فورسز نے آبنائے ہرمز میں اسرائیلی کمپنی کے پرتگالی جہاز پر قبضہ کرلیا،اسرائیلی میڈیا کے مطابق پرتگالی جہاز ایم ایس سی ایریز اسرائیلی ارب پتی ایال اوفرکی کمپنی کا ہے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی قبضے میں لیے گئے جہاز پر فلپائن کا 20 رکنی عملہ ہے۔