اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ہیکرز وزارتوں ،ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے سرگرم ہوگئے،جعلی ای میلز کے ذریعے وزارتوں ، ڈویژنز کی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ بھجوا کر متنبہ کردیا،مراسلے کے مطابق جے ایس کوآرڈ کے نام سے جنم لینے والی جعلی ای میلز زیر گردش ہیں، فیک ای میلز کےساتھ خطرناک پے لوڈز منسلک ہیں، فیک ای میلز وزارتوں کے نیٹ ورک،سسٹم کی سکیورٹی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ہیکرز وزارتوں ،ڈویژنز کی حساس معلومات چرانے کیلئے سرگرم

















