مسیحی برادری نے ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منایا ،گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات

لاہور: (خبر نگار،کرائم رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا،گر جا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات میں ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

لاہور سمیت ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی،مسیحی عبادتگاہوں کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ،گرجا گھروں کے اندر و باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ عبادت کےلئے آنےوالوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی،گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے گئے،پولیس و ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میںپٹرولنگ کرتے رہے۔