اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت دےدی۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صرف برآمدی مقاصد کیلئے درآمدی گندم سے تیارآٹا برآمد ہوسکے گا،حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت سکیم 2021کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022میں ترمیم کردی گئی ۔
،حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا،حکومتی ذرائع کے مطابق گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8فیصد زائد ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم کردی،وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، 2000 کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی، اس سے پہلے 500کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی۔
درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت



















