فیصل آباد:(بیورو رپورٹ) ایف یو جے دستور کے زیر اہتمام مستحق ممبرصحافیوں اور مرحوم صحافیوں کی بیوگان میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کر دیا گیا۔
فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی ویلفیئر کمیٹی کے زیر اہتمام صدر سجاد حیدر منااور جنرل سیکرٹری قمرالزمان بٹ کی زیر نگرانی اس سال بھی ایف یو جے دستور کے مستحق اور مرحوم ممبران کی بیوگان میں رمضان ریلیف راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔
ایف یو جے دستور کے اپنے ممبران کے باہمی تعاون سے ہر سال معاشی مسائل سے دو چار ممبران کو راشن ریلیف پیکیج و نقدمعاونت کی جاتی ہے جبکہ مرحوم ممبر صحافیوں کی بیوگان کو گھر کی دہلیز پر پیکیج پہنچایا جاتا ہے۔
فیصل آباد:مرحوم صحافیوں کی بیوگان میں رمضان راشن تقسیم



















