ہانگ کانگ:(مشرق نیوز)ہانگ کانگ میں بغاوت، غداری پر عمر قید، پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ،تمام 89 اراکین نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دی۔
قانون وجود میں آنے کے بعد غداری، بغاوت، کشیدگی ،بلوے کےلئے اشتعال دلانے، غداری، بیرونی مداخلت، ریاستی راز چرانے اور جاسوسی جیسے جرائم کو 5 کیٹگریز میں تقسیم کرکے قومی سلامتی کو 39 قسم کے جرائم سے تحفظ مل گیا ،غیرمعمولی پیشرفت میں کونسل کے صدر اینڈریو لیونگ نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔
قانون کے مطابق غداری، بغاوت، غیرملکی فورسز کےساتھ ملکر کشیدگی پھیلانا یا چینی مسلح افواج کے اراکین کو غداری پر اکسانے کے ملزموں کو عمر قید ،غیرقانونی طور پر ریاستی راز افشا کرنے کے مرتکب ہونےوالوں کو 10 سال قید ہوسکتی ہے۔
ہانگ کانگ میں بغاوت، غداری پر عمر قید، بل منظور

















