لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور امن و امان کے قیام میں وکلا برادری کا کلیدی کردار ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سیشن کورٹ میں پولیس خدمت مرکز و لائسنسنگ سنٹرز کی سہولیات کے لئے قابل عمل پلان تشکیل دیں، آئی جی پنجاب نے وکلا اور لاہور پولیس کے درمیان کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کے لئے ڈی ایس پی لیگل لاہور محمد سبطین کو فوکل پرسن مقرر کردیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے حل کیلئے لاہور بار ایسوسی ایشن کے ساتھ باہمی مشاورت اور کوارڈی نیشن مزید موثر بنائیں، ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آج سنٹرل پولیس آفس میں وکلا وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ دوسری طرف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم اور مصروف عمل ہیں اور اسی سلسلے میں پنجاب پولیس اور معروف نجی ہیلتھ ویلفیئر تنظیم (لائنز ویلفیئر آرگنائزیشن) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں تقریب، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور نجی تنظیم کے چئیرمین محمد دانش صدیق نے ایم او یو پر دستخط کئے،ایم او یو کے تحت پولیس ملازمین کو آنکھوں، دانتوں، دیگر بیماریوں کے علاج میں خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی۔ دریں اثناءپنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم پی ایس ایل سیزن 09 کی چیمپئن بن گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی شاداب خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کرکٹ ٹیم کو پی ایس ایل فائنل جیتنے پر مبارکباد دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شاداب خان نے بہترین لیڈر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹیڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کی، سٹار آل اراو¿نڈر نے پی ایس ایل سیزن 09 کا تاج اسلام آباد یونائیٹیڈ کے سر پر سجایا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر شاداب خان کی ٹیم کا پی ایس ایل فائنل جیتنا محکمہ پولیس کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں پولیس اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے :آئی جی پنجاب

















