لاہور (مرزا ندیم بیگ) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جن کی سنیارٹی کو پس پشت رکھتے ہوئے جونیئرز کو سینئر کر دیا گیا تھا جس کے بعد سنیارٹی لسٹ میں وہ آگئے اسکے خلاف حصول انصاف کیلئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کوشش کی جس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ان تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو بلا کر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال نے پوچھ گچھ کی تھی، اس وقت انکوائری میں پیش ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے ثابت کیا تھا کہ جس کو ڈی آئی جی نے تسلیم بھی کیا تھا کہ آپ لوگ حق پر ہو، بہت جلد آپ لوگوں کو انصاف مل جائیگا لیکن اتنا عرصہ گذر جانے کے بعد ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، وہ فائل ابھی تک آئی جی آفس میں ہی کہیں پڑی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے جہاں اپنی سابق تعیناتی پر مثالی اقدامات اٹھائے تھے جس سے نہ صرف جیلوں میں بند قیدیوں و حوالاتی مستفید ہوئے اسی طرح 2017 میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جیلوں میں مزید بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھرتی کئے تھے ،پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کا مقصد جیلوں میں ماحول اچھا کرنا تھا لیکن آئی جی کی ٹرانسفر ہونے کے بعد دوسرے آنے والے آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ نے اثرورسوخ رکھنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جو جونیئر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سے جونیئر تھے، منظور نظر اسسٹنٹ کو قانونی تمام تقاضوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سینئرز کو جونیئر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی سابق تعیناتی 2017 میں ایک احسن اقدام اٹھایا گیا تھا ڈائریکٹ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل بھرتی کئے گئے تھے آئی جی کا قابل ستائش عمل جیلوں میں پڑھے لکھے بھرتی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کی وجہ سے کچھ بہتری لانا مقصد تھا لیکن ان کی اس وقت ٹرانسفر ہونے کے بعد معاملات بہتری کی طرف کیا جانے تھے اس کے بعدتعینات ہونے والے آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس جو بھرتی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس سے جونیئر تھے، ان کو اچانک سینئر کر دیا۔ پہلے پانچ سال تک 2017 میں بھرتی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ہی سینئر تھے لیکن چھٹے سال سیاسی و اثروسوخ اور افسران کے منظور نظر جو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تھے پرموشن ہونے کے بعد سینئر ہوگئے۔ ہر طرح کے قانون کا ایک سائیڈ پر رکھتے ہوئے غیر قانونی طور پر ان کو سینئر کر دیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس نے ان کی غلط پروموشن پر رٹ کی تھی اس پر آئی جی جیل خانہ پنجاب سے رپورٹ طلب کی گئی تھی سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی تعیناتی کے دوران اس پر کوئی توجہ نہ دی گئی بلکہ فائل دبا لی گئی تاکہ ان کی شنوائی نہ ہو سکے لیکن جیسے ہی آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے آئی جی کا چارج لیا جہاں آنے کے بعد جیلوں میں بے شمار قیدیوں اور حوالاتیوں کی سہولیات کیلئے احسن اقدامات اٹھائے وہاں ملاقات کیلئے آنے والوں اور جیل ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے ہیں ،جیل ملازمین کی بیٹیوں کی اور وارڈرز کی میرٹ پر ہونے والی بھرتیاں بھی ان کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ابھی ایک اچھا کام یوٹیلیٹی سٹورز کی صورت میں سب کے سامنے ہے اس سے نہ صرف قیدی وحوالاتی بلکہ جو کم تنخواہ والے جیل ملازمین اور ملاقات کے لئے آنے والے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے ،ابھی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس والے کیس کو سابق آئی جی کی دور تعیناتی میں زیادتی کرنے کے بعد دبا لیا گیا تھا لیکن آئی جی میاں فاروق نذیر نے اس فائل کو نکلوا کر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو موقع فراہم کر دیا ہے جس کے لئے باقائدہ ایک ڈی آئی جیز جیل پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی جہاں شنوائی ہو چکی ہے ،آئی جی جیل کے اس اقدام سے تمام ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس نہ صرف مطمئن ہو گئے تھے ان کو بہت امید تھی کہ اب انصاف ضرور ملے گا کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے ہی ان کو امید تھی کہ ایماندار ی اور میرٹ کو انہوں نے ہمیشہ ترجیح دی ہے اسی لئے اب زیادتی کا ازالہ بھی ہو گا اور جو ناجائز طریقہ کار اپنا کر سینئرہوئے تھے، انکو بھی شفاف میرٹ پر کارروائی ہونے کے بعد جو انہوں نے کیا اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،لیکن کمیٹی میں پیش ہوئے کافی عرصہ گذر گیا دوبارہ لگتا ہے کسی وجہ سے کیس دب گیا ہے کیونکہ فائل ابھی تک آئی جی آفس ہی کہیں پڑی ہے ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری آئی جی جیل خانہ جات پنجاب سے التجا ہے جس طرح ان کی کاوشوں سے نہ صرف قیدیوں وحوالاتیوں اور جیل ملازمین کیلئے بہت کچھ کیا ہے اسی طرح ہمارے اس مسئلے کو حل کروا ئیں ۔
ترقی کے مستحق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس آئی جی جیل خانہ جات کی نظر کرم کے منتظر

















