رمضان المبارک کی سکیورٹی کے ساتھ انسداد جرائم پر خاص توجہ دی جائے :آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات فروشی، اغو برائے تاوان و دیگر سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری پر افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد انعامات سے نوازا، تعریفی لیٹرز حاصل کرنے والوں میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پیز کینٹ و سٹی ڈویڑن لاہور کے افسران و اہلکار شامل تھے، آئی جی پنجاب نے سٹی ڈویڑن اور کینٹ ڈویڑن کے ایس ایچ اوز، اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس، کیش انعامات سے نوازا، تعریفی اسناد و انعامات حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ اوز عامر شہزاد، تحسین نجم، سب انسپکٹر شہریار، انسپکٹر غلام باری، اے ایس آئی عاشق علی، ایس ایچ او علی زیب دستگیر، سب انسپکٹر اللہ دتہ، کانسٹیبل علی شہزاد، ایس ایچ او راوی روڈ فریاد اشرف، کانسٹیبل اسد علی اور ندیم شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے افسران کو کرائم مزید کنٹرول کرنے کا ٹاسک دیا، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ انسداد جرائم پر خاص توجہ دی جائے، انعامات حاصل کرنے والے افسران و اہلکاروں کا آئی جی پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے مزید بہتر کارکردگی کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب کانسٹیبلری کے جوانوں کو جدید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اور نجی ہسپتال (فاروق گروپ ) کے درمیان ایم او یو طے پا گیا ہے ، کمانڈر بٹالین -V ، پی سی، عباس لائنز ایس ایس پی میاں افنان امین نے فاروق گروپ آف ہسپتالز کا دورہ کیا ، کمانڈر بٹالین -V ، پی سی ، عباس لائنز ، ایس ایس پی میاں افنان امین اور سی ای او ڈاکٹر صابر ایاز ملک نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت فاروق ہسپتال پی سی لاہور کے کیمپ میں طبی ماہرین کے ہمراہ طبی مسائل کی آگاہی اور علاج بارے میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریگا۔ کمانڈر بٹالین -V ، پی سی، عباس لائنز ایس ایس پی میاں افنان امین نے کہا کہ پنجاب کانسٹیبلری اہلکاروں کو فاروق ہسپتال میں لیبارٹری ٹیسٹوں اور بیڈ اخراجات پر رعایت فراہم کی جائیگی ، شہداءکی فیملیز کیلئے اختر سعید ٹیچنگ ہسپتال میں 100 فیصد مفت علاج کی سہولت دستیاب ہوگی ، پی سی لاہور کے اہلکاروں کو ہسپتال کی پالیسی کے مطابق فری علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ، یہ ایم او یو فاروق ہسپتال کی ڈی ایچ اے ، اقبال ٹاو¿ن، ویسٹ ووڈ کالونی اور راولپنڈی برانچز پر لاگو ہوگا ،صحت سہولت پروگرام کے تحت ویسٹ ووڈ کالونی میں علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی ، صحت سہولت پروگرام کے تحت hemodialysis کی سہولت تمام برانچوں میں دستیاب ہوگی۔ آئی جی پنجاب نے فاروق گروپ کے ساتھ ایم او یو کو فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں اہم اقدام قرار دیا۔