حوثیوں کوایرانی اسلحہ فراہمی روکنے کی کوششیں تیز کررہے ہیں:امریکہ
واشنگٹن (مشرق نیوز) بحیرہ احمر میں ایرانی ساختہ ہتھیاروں، میزائلوں اور ساز و سامان کے ساتھ تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد، امریکی حکام نے اعلان کیاہے کہ بائیڈن انتظامیہ ایرانی ہتھیاروں کی سمگلنگ کی نگرانی اور روک تھام کیلئے اپنی کوششیں تیز کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔امریکی اخبار کے مطابق اس اقدام کا مقصد تہران کے زیر استعمال سمندری راستوں کا نقشہ بنانا اور اسلحہ کی ترسیل کو روکنا ہے۔ امریکی حکام اعتراف کرتے ہیں حوثیوں کی جانب سے مستقبل قریب کیلئے ایک بڑا سکیورٹی چیلنج ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ آپریشن ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس میں پابندیاں اور سفارتی دبا بھی شامل ہے تاہم بنیادی فوجی وسائل کی کمی کے باعث اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اہلکارنے ان مذاکرات میں حصہ لینے والے ممالک کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ حوثی حملوں سے معاشی طور پر متاثر ہونے والی تمام حکومتوں کو مزید کچھ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کے خلاف وسائل لگانے کی ضرورت ہے۔ میک کینزی نے کہا کہ بنیادی طور پر اس کے لیے نگرانی کے وسائل کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایسا کرنے کے لیے ہمیں اپنے اتحادی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

















