پنجاب، 19 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کے تبادلے منسوخ، احکامات منسوخی معمہ بن گیا

لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب کی جیلوں میں بڑی اکھاڑ پچھاڑکر دی گئی تھی ، 19 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کے تبادلے کئے گئے لیکن بعد میں تمام تبادلوں کو روک دیا گیاجس کے بارے میں کہا جاتا ہے اتنی بڑی تعداد میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو تبدیل کئے گئے تھے روٹین کے نہیں تھے، لیکن بعد میں کینسل کیوں کئے گئے یہ ایک معمہ ہے ابھی کہ گورنمنٹ کی جانب سے تمام تبادلوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔ہوم سیکرٹری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی متعدد جیلوں کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جو تبدیل کئے گئے تھے ان میں عدیل اکرم چیمہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ، کامران صدیقی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد ، شہزاد اختر کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل نارووال،شوکت علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال ، کاشف عبدالرحمٰن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ ، نوید اسلم کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل ساہیوال، حبیب احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن ،زاہد سعید کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ملتان ، محمد محسن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل اٹک ، افضال احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل لاہور ، غلام مصطفی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جوڈیشل منڈی بہاو¿الدین،محمد مصعب بلال کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بوسٹل جیل فیصل آباد ، محمد ارشاد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سنٹرل جیل ملتان، محمد علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر ، میاں افضل کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا ،اللہ دتہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا ، آصف ممتاز لک کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل سنٹرل جیل ملتان ،عارف حبیب کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل کوٹ لکھپت لاہور جبکہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو پاکپتن محمد احمد کو آئی جی جیل خانہ جات آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن اچانک ایسا کیا ہوا کہ اسی روز ہی تمام ہونے والے تبادلوں کو کینسل کر دیا گیا؟ اس حوالے سے موقف لینے کیلئے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا مگر بات نہ ہو سکی۔ اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من وعن شائع کریگاجبکہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر سالک جلال کا ان آرڈر سے قبل کہنا تھا کہ گورنمنٹ کی طرف سے ٹرانسفر، پوسٹنگ پر پابندی ہے۔