اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل میں دوریاں بڑھ گئیں،شیر افضل مروت کے بیان پرسنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا ناراض ہوگئے اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت نہیں کی،حامد رضا کو تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ بھی بھیجا گیالیکن شریک نہیں ہوئے۔
دوسری جانب صاحبزادہ حامد رضا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا پی ٹی آئی کے دوست اپنے معاملات گھر میں ہی حل کریں تو بہتر ہے، سنی اتحاد کونسل کی طرف سے کوئی درخواست نہیں کی گئی ،اتحاد کا فیصلہ عمران خان نے خود کیا تھا۔
حامد رضا نے کہاانتخابی نشان سے لےکر مخصوص نشستوں تک میرے پاس بتانے کو وہ کچھ ہے اگر بیان کردیا تو لوگ شکل دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے، میری کمٹمنٹ عمران خان کےساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی، محض تشہیر کیلئے کچھ برا سوچ اور کر نہیں سکتا اس لیے خاموش ہوں،ہدایات لےکر پھوٹ مت ڈلوائیں۔
پی ٹی آئی ،سنی اتحاد کونسل میں دوریاں بڑھ گئیں، حامد رضا ناراض



















