پاکستانیوں نے مہنگائی،بیروزگاری کو اہم مسائل قراردےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستانیوں نے مہنگائی،بیروزگاری کو سب سے اہم مسائل قراردےدیا،اپسوس پاکستان کے کنزیومر کانفیڈنس سروے میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

سروے 2024 کی پہلی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق مہنگائی 51،بیروزگاری 16 فیصد پاکستانیوں کا اہم مسئلہ ہے، مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ کہنے والے پاکستانیوں کی شرح نومبر 2023 میں 53 فیصد تھی ،حالیہ سروے میں 2 فیصد کمی کے بعد شرح 51 فیصد ہوگئی۔

مئی 2023 سے اب تک مہنگائی کو اہم مسئلہ کہنے والوں کی شرح میں مجموعی طور پر 7 فیصد کمی آئی ،سروے میں بیروزگاری کو اہم مسئلہ کہنے والوں کی شرح 4 فیصد کمی کے بعد 16 فیصد پر دیکھی گئی،7 فیصد پاکستانیوں نے بڑھتی غربت پر پریشانی کا اظہار کردیا۔