پاکستان میں ٹیلنٹ سے متاثر ، پاور ہٹنگ میں محنت کرنے کی ضرورت ہے، مائیک ہیسن

اسلام آباد،کراچی (بیورورپورٹ)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے بہت متاثر ہوا، پاور ہٹنگ میں تھوڑا اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انٹرویومیں مائیک ہیسن نے کہا پی ایس ایل میں کوچنگ کا تجربہ کافی انجوائے کر رہا ہوں،نوجوان کرکٹرز کےساتھ ایسے سینئرز بھی ہیں جو خود کو بہتر کرنا چاہتے ہیں،اعظم خان سپن اور فاسٹ دونوں طرح کی باولنگ پر اٹیک کرسکتا ہے۔