ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر کااضافہ ریکارڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 کروڑ 13 لاکھ ڈالر بڑھ گئے،سٹیٹ بینک نے اعدادو شمار جاری کردئیے۔

مرکزی بینک کے مطابق اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 مارچ تک 13 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے،سٹیٹ بینک ذخائر 1.72 کروڑ ڈالر اضافے سے 7.91 ارب ڈالر ،کمرشل بینکوں کے ذخائر 11.41 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.23 ارب ڈالر رہے۔