انتظامیہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پوری طرح متحرک ہے،ڈی سی نارووال

نارووال:(بیورورپورٹ) ماہ رمضان میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اس ضمن میں فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹ سے عام بازار تک اشیاءکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

ڈی سی سید حسن رضا نے اپنے دورہ کے دوران روزمرہ استعمال کی سبزیوں،پھلوں کے نرخوں ، ڈیمانڈ،سپلائی بارے استفسار کیا اور اپنی نگرانی میں آلو،پیاز ودیگرکی بولی کرائی،انہوں نے کہا ماہ مقدس میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، اوور چارجنگ ،ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،ڈپٹی کمشنرنارووال نے بعدازاں پرانی کچہری چوک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائے جانے والے سستے رمضان بازار کادورہ بھی کیا۔