اوکاڑہ: (شہروز علی) اوکاڑہ میونسپل کمیٹی افسران کی مبینہ غفلت سیوریج کی مسلسل بندش سے شہر کے بیشتر علاقے گندے پانی میں ڈوب جانے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے وزیر اعلی مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہر کے اندرون علاقوں سیٹھ کالونی۔حسین کالونی۔محلہ علی پور۔رحمان کالونی۔امیر کالونی اللہ داد کالونی کوٹ نہال سنگھ۔ سمیت بیشتر علاقوں کا سیوریج سسٹم ناکارہ اور بوسیدہ ہونے کے باعث صفاءکا نظام ابتر ہو چکا ہے۔گٹروں کے گندے پانی کے مسلسل جمع رہنے سے لوگوں کا سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔طلبہ وطالبات کو سکول جانے اور نمازیوں کو مساجد تک جانے میں سخت دشواری ہو رہی ہے لیکن میونسپل کمیٹی کے متعلقہ افسران کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے افسران کو بارہا شکایات کے باوجود سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان اور گھروں میں مقید ہو کر رہ چکے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اوکاڑہ شہر کا سرپرائز وزٹ کریں اور شہریوں کو سیوریج کے مسئلہ سے مستقل نجات دلوائیں جبکہ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید۔ڈی سی ذیشان حنیف اور ایڈمنسٹریڑ میونسپل کمیٹی کامران بشیر ڈوگر سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے نا اہل عملہ کی جگہ ایماندار کام کرنے والا عملہ افسران تعینات کئے جائیں تاکہ سیوریج کی بندش کا مستقل حل ہو سکے ۔
میونسپل کمیٹی کے ایک آفیسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ بلدیہ اوکاڑہ اٹھارہ کروڑ کی مقروض ہے ان کے پاس فیول کے پیسے تک نہ ہیں صفاءکا کام کیسے کر سکتے ہیں ہمارے فنڈز ماہانہ گرانٹ کو فوری بڑھایا جائے دوسری جانب وزیر اعلی مریم نواز نے صوبہ بھر میں صفاءکا نظام درست کرنے اور سیوریج سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے ایک ماہ کا ٹائم فریم انتظامی افسران کو دے رکھا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں اوکاڑہ میں صفائی مہم کامیاب ہوتی دکھاءنہیں دے رہی ہے۔
اوکاڑہ:میونسپل کمیٹی کے افسران کی غفلت ، شہر گندے نالے میں تبدیل



















