الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسر مقرر کردئیے

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدارتی انتخاب کیلئے پریزائیڈنگ افسرمقرر،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سینٹ و قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کوپریزائیڈنگ افسر مقرر کردیا،پنجاب اسمبلی کیلئے ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی، سندھ اسمبلی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ،خیبر پختونخوا اسمبلی چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر ہوں گے،صدارتی الیکشن کےلئے تاریخ کا اعلان یکم مارچ کو ہوگا۔